فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی فصلوں کی باقیات جلانے پر کاروائی، دو زمین مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فصلوں کی کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے عوامل ماحول کا آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ سموگ کا باعث بنتے ہیں جوکہ انسانی زندگی کے لیے خطرناک ہے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔عوام ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں