32

صحافی کی موٹرسائیکل کو ٹکر مارنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

جڑانوالہ(نامہ نگار) صحافی کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار کر زخمی کرنیوالے نامعلوم کار سوار کیخلاف 3دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ ٹی وی چینل کا نمائندہ عامر شاہ ساکن چک نمبر 111گ ب اپنی موٹر سائیکل نمبری ایف ڈی کے 3469 پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ستیانہ بائی پاس روڈ پر پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار نامعلوم کار سوار نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں صحافی عامر شاہ کو شدید چوٹیں آئیں اور موٹر سائیکل کا نقصان ہوا،حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا حادثہ میں زخمی ہونے پر عامر شاہ کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا پولیس تھانہ صدر نے 3 دفعات کے تحت نامعلوم کار سوار کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں