25

نشئی شوہر نے گھر کو آگ لگا دی ،4بچے جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشی شوہر نے بیوی سے جھگڑ کر کمرے کو آگ لگا دی 4 معصوم بچے معمولی جھلس گئے حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،پولیس تھانہ ستیانہ نے خاوند کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 34گ گ ب کا رہائشی جبار نشے کا عادی ہے گزشتہ رات اسکا اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا ہوا اور وہ ہمسایہ کے گھر میں چلی گئی جس پر نشے کے عادی شوہر نے کمرے کو آگ لگا دی جسکی زد میں آ کر کمرے میں سوئے ہوئے 4 معصوم بچے جن میں 7سالہ اذان، 10سالہ احمد، 11سالہ روشن، 14سالہ وسیم معمولی جھلس گئے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے پولیس نے آگ لگانے پر جبار کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں