ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ کی عدالت سے1روز میں100مقدمات کے فیصلے

کمالیہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 100مقدمات کے فیصلے سنا کر پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قائم کردیا مقدمات کے فیصلے سننے اور دیکھنے کے لئے عدالت کے باہر ڈیجیٹل سکرین نصب کی گئی۔ کمالیہ بار کی جانب سے بھی اس کا خیر مقدم کیا گیا کسی وکیل نے کوئی تاریخ نہیں لی۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلا نے ایک اجلاس کے دوران فیصلہ کیاتھا کوئی وکیل تاریخ نہیں لے گا عدالت عالیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں 100 سے زائد ایسے کیسز جمع کیے گئے جو کافی عرصہ سے التوا کا شکار چلے آ رہے تھے ان کیسز کا عدالتی وقت کے دوران فیصلہ کیا گیا کمالیہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اس پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے ایک دن میں ایک سو مقدمات کا فیصلہ سنا کر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر ریکارڈ قائم کردیاجو کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہوگا۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر کی عدالت کے باہر ایک ڈیجیٹل سکرین نصب گئی جس پر سے وکلا اورسائلین نے مقدمات کے فیصلے سنے اور دیکھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سٹیشن جج کمالیہ اس سے قبل 81 کیسز کے ایک ہی دن میں فیصلے سنا کر ایک ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔اس موقع پر صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ اور وکلا نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی احسن اقدام ہے جس سے عدالتوں پر عوام کا اعتما د بحال ہوگا اور لوگوں کو انصاف ملے گا ۔سائلین اور عوام نے بھی اس کاوش کوسراہا اور امید کی کے آئند ہ بھی ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں