چار افراد کا گھر میں داخل ہوکر خاتون پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)چار افراد نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہو ئے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔چک نمبر429ج ب کے غلام مصطفےٰ کے گھر میں عاطف وغیرہ چار افراد زبردستی گھس گئے اور اس کی بیٹی کو تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے نیم برہنہ کر دیاجس کے شور مچانے پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔علاوہ ازیں چک نمبر430ج ب کی امیراں بی بی کے گھر میںمظہر وغیرہ چار افرادزردستی داخل ہو ئے اور اس کو تشددکر کے شدید زخمی کر دیا اورملزمان فرارہو تے وقت نقدی وقیمتی طلائی انگوٹھی چھین کر فرر ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں