تحریک لبیک پاکستان تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان تحفظ عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت ۖکیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ،فیصل آباد میں اصحاب ثلاثہ کی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہمارے بلاجواز گرفتار کارکنان کو فوری طورپر رہا کیا جائے جب تک عوام اور تمام پاکستانی ادارے آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کریں گے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکتا ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے امیر شمالی پنجاب سید عنایت اللہ الحق شاہ نے مرکزی سرپرست اعلیٰ پیر قاضی محمود اعوان ،ڈویژنل امیر فیصل آباد میاں اکمل ڈویژنل ناظم اعلی قاری ضمیر ،ضلعی ناظم اعلی فیصل آباد وسیم گجر ،ضلعی سرپرست اعلیٰ نعیم پسوال ،ناظم برائے تنظیم ملک غلام علی ،خضر حیات امینی ودیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے توہین رسالت توہین اہلیبت و توہین صحابہ کے واقعات کثرت سے رونما ہورہے ہیں تحریک لبیک نے ہمیشہ بھر پور انداز میں نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ گستاخان کو قرارواقعی سزا دلانے کیلئے بھی جدوجہد کی ہے ،فیصل آباد میں خلفیہ ثلاثہ کی توہین کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس کی ریکارڈنگ گواہان اور مکمل ثبوت موجود ہیں پولیس نے موقع پر گستاخ صحابہ کو گرفتار بھی کیا ہے لیکن ہمیشہ سے چند مخصوص قوتیں ایسے عناصر کو بچانے کیلئے سرگرم ہوجاتی ہیں اور عدالتوں میں ذہنی توازن کی خرابی و دیگر بہانے بناکر سزائوں سے بچالیا جاتا ہے جس سے ایسے واقعات کرنے والوں کو تقویت ملتی ہے ہم پولیس اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کو ایک مثال بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ایسی جرات نہ کر سکے ،تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھرمیں جو کارکنان بلا جواز گرفتار کیے گئے ہیں ہم ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے ہم پر امن لوگ ہیں اور قانون کی پاسداری کرتے ہیں تحریک لبیک پاکستان نے ہمیشہ سے تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ۖکیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہماری اس ضمن میں جدوجہد کی ایک طویل تاریخ موجود ہے ہم اس مشن پر عمل پیرا رہینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کسی بھی انتشار و بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے عوام کو چاہیے کہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں کیونکہ جب تک عوام اور پاکستان کے تمام ادارے ملکی آئین وقانون کی پاسداری نہیں کرینگے ملک میں معاشی و سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں