گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں شعبہ اُردو کی سالانہ تقریب منعقد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں شعبہ اردو کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہان خصوصی سابق ڈائریکٹر کالجز اور موجودہ پرنسپل ڈاکٹر محمد عالم ،صدر شعبہ اردو ڈاکٹر افضل حمیدنے کہا شعر و ادب معاشرے میں رواداری اور برداشت پیدا کرتے ہیں، اپنی ثقافت اور تاریخ سے جڑے رہنے کے لیے اپنی قومی زبان اور ادب کو ترقی دینا لازم ہے انھوں نے مزیدکہا اردو لازمی مضمون ہے اس لیے اس کی جاب مارکیٹ ہے، بی ایس اردو کے طلبہ کے مستقبل روشن ہیں اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد سے فارغ التحصیل طلبہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر کے اپنے اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں اردو کے طالب علم آج اردو کی حقیقی تصویر بن کر آئے ہیں اورایک روشن امید بن کر سامنے آئے ہے ا س پروگرام کو کالج کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انھوں مزیدکہا کہ ایسی تقریبات انساں کی کردارسازی ،قائدانہ صلاحیتوں اوراہداف کے تعین میں مددگارثابت ہوتی ہیںاور بچوں میں اخلاقیات ،نظم وضبط اورذمہ داری کااحساس پیدا ہوتا ہیںاور انسان میں نظم وضبط،تحمل مزاجی اور برداشت جیسے اوصاف حمیدہ پیدا کرتی ہیں جن کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے تقریب میںپروفیسر طاہر اشرف نے استقبالیہ پیش کیا پروفیسر رانا محمد فاروق ، ڈاکٹر جمیل اصغر، مہمان اعزاز تھے انھوں نے تقریب کے شاندار انعقاد پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر افضل حمید اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بچوں کو کھیلوں میں شریک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے انقلابی اقدامات ہیں بی ایس اردو کے طلبہ نے نظمیں، غزلیں اور ٹیبلوز، خاکے اور ڈرامے پیش کیے تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعاکی گئی شرکا کے لئے ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں