صاحبزادہ حافظ محمد امجد کی دینی و مذہبی خدمات مثالی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)صاحبزادہ حافظ محمدامجدکی دین اسلام کے حوالے سے خدمات مثالی ہیں’فیصل آبادکااعزازہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اورراناثناء اللہ خاں نے حافظ محمد امجد کواسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبر کیلئے ان کا انتخاب کیا’ہمیں یقین ہے کہ صاحبزادہ حافظ محمدامجد اپنی خداداصلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے خدمات سرانجام دیں گے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (رجسٹرڈ) کے چیئرمین میاں عبدالمنان سابق ایم این اے’ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندر اعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا محمد ایوب اسلم منج و دیگر عہدیداروں نے حافظ محمدامجدکوممبراسلامی نظریاتی کونسل بننے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر شیخ آصف انوار’ سینئر نائب صدر آفتاب احمد بٹ’کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد ‘چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ افغان مارکیٹ کے صدر عبدالرحمن مانی’ چوہدری اشرف گجر’ گول کریانہ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل’ ابوبکر ملک شاہد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علما و مشائخ ونگ فیصل آباد ‘ لالہ معین احمد شیخ بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا ایک ایسا ادارہ ہے جو کہ ملک وقوم کے بہترین مفاد میں قرآن وسنت کے مطابق اپنی آرا کو پیش کرتی ہے ۔ کونسل میں ملک بھر سے تمام مسالک کے جید علما کرام وشیوخ حضرات شامل ہیں’ انہوں نے کہا کہ حافظ محمد امجد اتحاد امت کے داعی ہیں ان کی سیاسی وسماجی اور مذہبی خدمات بے مثال ہے’ اس موقع پر نامزد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے تاجر رہنمائوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے جو عہدہ دیا گیا ہے میری کوشش ہو گی کہ میں پوری ایمانداری سے اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کروں’ حافظ محمد امجد نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ ہمیشہ رواداری’ مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کروں اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان بنانے کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کروں گا’ اسلامی نظریاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے قوم کی رہنمائی کا فریضہ بخوبی سر انجام دوں گا’ آپ سب کی دعائوں کی ہر لمحہ ضرورت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں