ساہیوال میں ڈاکو،چور،راہ زن سرگرم،شہری عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال (بیوروچیف) ڈاکو بیو پاری، خاتون زمیندار اور طالب علم کے ڈیرہ سے 11 لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی مویشی، دو موبائل، موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر 136 نو ایل میں زاہد ندیم بیو پاری سے موبائل، نقدی 35 ہزار روپے، چک 100 نو ایل میں ایک خاتون نذیراں کے گھر سے موٹر سائیکل نمبر 3698 بی این کے، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، 50 ہزار روپے کی چاندی، چک ملا حمزہ شریف میں علی حسنین طالب علم نویں جماعت کے ڈیرہ سے 8لا کھ 90 ہزار روپے کی 4 بھینسیںملازمین کو باندھ کر ڈالہ گاڑیوں میں لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی، ڈیرہ رحیم، نورشاہ نے 3مقدمات 395,392 اور 397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ڈیر و رحیم نے خاتون نذیراں کے گھر ڈکیتی میں ملوث ملزم فدا حسین کھرل کو حراست میں لے لیا ہے۔ دیگر تین ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں