مشتعل افراد کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد ،کار اورATMکارڈ چھین لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ پر مشتعل افراد نے نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے ار اسکی کار اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر چیک پھاڑ دیئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان غلام فرید وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری خالد نے پولیس کو بتایا کہ اسکے ملزم غلام فرید کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور ملزم نے اسکی کار امانت حاصل کی جب واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے کہا کہ سمندری روڈ پی ایس او پمپ کے قریب فیکٹری سے آ کر لے جائو جب وہ وہاں پہنچا تو وہاں پر پہلے سے موجود چھ مسلح افراد نے پکڑ لیا، بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کر دیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے اسکی جیب سے اے ٹی ایم کارڈ اور مختلف پارٹیوں کے چیک نکال کر پھاڑ دیئے اور دھمکی دی کہ گاڑی اور سامان کو بھول جائو اگر کسی کو بتایا تو قتل کر دینگے۔ بڑی مشکل سے جان چھڑا کر پولیس کو بتایا تو ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں