باپ بیٹے نے سوتر منڈی کے تاجر کا اڑھائی کروڑ کا مال ہڑپ کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک باپ بیٹے نے کاروبار کا جھانسہ دیکر سوترمنڈی کے تاجر کا اڑھائی کروڑ کا مال ہڑپ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سمندری روڈ محمد علی سٹریٹ کے رہائشی سوترمنڈی کے تاجر جاوید اقبال نے بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے ملزمان غلام سرور اور اسکے بیٹے حسام سرور کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے۔ تقریباً ایک سال قبل باپ بیٹوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 80لاکھ کا سوتر خریدا۔ بعدازاں جگہ نہ ہونے پے اس نے مزید 67لاکھ کا سوتر ان کے گودام میں امانتاً رکھوا دیا اور حسب ضرورت مال کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے رقم اور مال واپس کرنے سے انکار کر دیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان باپ بیٹے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں