ڈاکوؤں نے مسافر ویگن لوٹ لی،مزید78وارداتوں میں لاکھو ں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا آ ج پھر مزید 78مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ دو خواتین کو اغواء کرلیا گیا جبکہ دو خواتین کو اغواء کرلیا گیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق جھنگ کے رہائشی ندیم نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ (ن) کے ہمراہ والد کے چیک اپ کیلئے الائیڈ ہسپتال آیا اور اسکی اہلیہ باہر بیٹھی تھی جب چیک اپ کروا کر واپس آیا تو اسکی اہلیہ موجود نہ تھی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا جبکہ گڑھ کے علاقہ455گ۔ب کے رہائشی طارق کی بھتیجی(س) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ڈی گرائونڈ کے قریب علی افضل سے 20ہزار و فون،سرگودھا روڈ پر رضا سے سوا لاکھ روپے،جھمرہ روڈ پر اختر سے 15ہزار و فون،نیو گرین ٹائون چکی ستاپ کے قریب محسن سے50ہزار و فون،ولید پارک عبداللہ پور کے شبیر حسین کی اہلیہ سے5ہزار،طلائی ٹاپس،204چک روڈ پر منان فاروق سے سوا تین لاکھ روپے و فون ،سرگودھا روڈ ڈائیو وو روڈ پر آصف کی دکان سے انورٹر چوری،نشاط آباد پلی کے قریب ثاقب رضا سے نقدی و فون،سیم نالہ کے قریب انس سے رکشہ چھین لیا،197ر۔ب کے قریب نازیہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون،7ج۔ب کی روبینہ کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان،166ر۔ب کے شاہد اقبال سے نقدی و فون،115ر۔ب کے اکمل سے ڈیڑھ لاکھ روپے و فون،185ر۔ب کے حسن علی سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی گئی۔عبداللہ گارڈن میں عبدالشکور کے گھر کے باہر سے دو بکرے،مظفر کالونی گلی نمبر31کے قریب راشدہ تبسم سے پرس،گلشن اقبال کالونی کے اطہررسول کی فارمیسی آنے والے ڈاکو دن بھر کی سیل چھین کر لے گئے،منصور آباد کے قریب لطیف کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر لے گئے،جھنگ روڈ پر زبیر سے موٹرسائیکل نقدی و فون،کریم ولاز کے قریب شیخ ضیاء الرلحمن سے10ہزار و فون،214ر۔ب کے ابوبکر کے ڈیرے لاکھوں کے مویشی،گڑھ فتح شاہ کے الیاس سے50ہزار و فون،کلیم شہید کالونی کے اسلم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی چوری،73ج۔ب کے ارشد کے گھر گھسنے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات ،نقدی چھین کر لے گئے۔54ج۔ب کے پرویز سے50ہزار وموٹرسائیکل چھین لی،بٹالہ کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر عابد سے نقدی و فون،رضا آباد کے علاقہ لاہور پارک کے قریب فاروق سے نقدی و فون،چناب چوک سے شہریار سے نقدی و فون،میٹرو پلی چوک کے قریب شبیر سے58سو روپے،گوبند پورہ کے قریب اسحق سے فون چھین لیا،سرفراز کالونی غلام محمد آباد کے نعمان علی سے موٹرسائیکل چھین لیا۔کوکیانوالہ روڈ پر یاسین سے موٹرسائیکل نقدی و فون،گٹ والا پارک کے قریب اکرام سے 25ہزار و فون،سوساں روڈ پر عدیل سے16ہزار و فون،آفیسر کالونی نمبر2کے قریب شان سے سوا لاکھ و فون،مصطفی آباد کے عقیل شاہد سے70ہزار ،نگہبان پورہ کے ذیشان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی و سامان چوری،منصور آباد کے قریب ارقم سے پرس،کینال روڈ پر علی حسن سے19ہزار،203ر۔ب کے عالم سے نقدی و فون،گھونہ روڈ پر اشر ف سے60ہزار و فون، باوا چک کے قریب محمود احمد کی فیکٹری سے بیٹریاں ودیگر سامان چوری،جنید پارک کے قریب عبدالرزاق سے موٹرسائیکل چھین لی،191ر۔ب کے اویس خان کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چوری،146رب کی آمنہ سے پرس،57ج۔ب کے آصف کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے،زیورات ،نقدی چھین لی،سمن آباد کے وحید سے95ہزار و فون،بلال چوک سمن آباد کے قریب کامران سے45ہزار و فون چھین لیا۔فیکٹری ایریاکے احمد سے دو لاکھ روپے،پرانی سنٹرل جیل کے قریب رمضان سے نقدی لوٹ لی گئی۔علاوہ ازیں فیصل ہسپتال سے محمد حسیب،ملت ٹائون کے حبیب احمد،مخدوم روڈ پر عبدالرشید گلبرگ ریلی سے عاصم،باغ جناح سے حسن،سول ہسپتال سے رحمان،سرکلر روڈ سے عثمان ،گول بھوآنہ بازار سے شان خالد،گلشن چوک کے رضا،غلام محمد آباد کے شوکت علی ،کوہ نور پلازہ کے باہر خالد،خرم چوک مدینہ ٹائون سے سجاد،مدینہ ٹائون کے شاہ زیب،ہجویری ٹائون کے جمیل،عباس پارک سے صدیق،افغان آباد کے سلمان،عبداللہ پل کے احمد ودیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے مسافر وین کو لوٹ لیا’بتایا جاتا ہے کہ ہائی ایس ویگن کے ڈرائیور عادل نصیر نے بتایاکہ وہ ستیانہ سے مسافر لیکر فیصل آباد کی طرف آرہا تھا کہ بیچ راستے میں تین مسافر سوار ہوئے اور جب ویگن 75گ۔ب کے قریب پہنچی تو مسلح ڈاکوئوں نے کہا کہ ویگن کو روکو ہمارے مخالفین آر ہے ہیں اور اسلحہ نکال کر ویگن کو ویرانے میں لے گئے جہاں پر گن پوائنٹ پر جان سے مار نے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مسافر عمرحیات،فیاض،محمد احمد،زعیم،اعظم،سکندر،عابد وغیرہ سے ایک لاکھ28ہزار روپے،موبائل فونز اور طلائی گھڑیاں چھین کر فرار ہوگئے،پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں