جڑانوالہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن

جڑانوالہ(نامہ نگار) تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جڑانوالہ کی 77 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے شروع ہونیوالے آپریشن میں دکانوں کے آگے قائم تہہ بازاری کی 6/6 فٹ جگہ گرا کر سرکاری اراضی واگزار کروانے کا آغاز کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر،کی قیادت میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے جڑانوالہ کی 77 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ہیوی کرین کی مدد سے ریل بازار میں دکانوں کے آگے تہہ بازاری کی 6/6 فٹ جگہ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ شروع کر دیا گیا ہے آپریشن شروع ہوتے ہی شہر کا بارونق بازار کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا تحصیل انتظامیہ کی جانب سے شروع ہونیوالے آپریشن کے بعد دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریل بازار میں قائم 2 سے 3 منزلہ بلڈنگز کو گرانے کا سلسلہ شروع کیا تو انکی آنکھیں نم ہو گئی اور پورے شہر کا ہجوم وہاں امڈ آیا تجاوزات آپریشن کے دوران کسی بھی انسانی جان کے ضیاع سے بچا کیلئے فیسکو کی جانب سے تمام بازاروں کی بجلی منقطع کر دی گئی 77 سالہ تاریخ میں جڑانوالہ کی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا آغاز ہونے پر ڈاکخانہ بازار،نیا بازار، جامع مسجد بازار،مدنی بازار،غلہ منڈی کے اطراف میں قائم سینکڑوں دکانوں کے گرنے کے خدشہ نے ہزاروں گھرانوں کی پریشانی میں اصافہ کر دیا ہے مذکورہ دکانوں میں کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک ان دکانوں میں بچوں کا روزگار کما رہے ہیں دکانیں گرانے سے ہزاروں گھرانے بے روزگار ہو جائیں گے پنجاب حکومت کو چاہیے کہ تجاوزات آپریشن میں دکانداروں کو متبادل جگہ دینے کا بندوست کرے جبکہ تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے شروع کئے جانیوالے گرینڈ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور شہر کی اصل خوبصورتی کو بحال کرکے جڑانوالہ کو ماڈل تحصیل بنائیں گے دکاندار حضرات کو چاہیے کہ تجاوزات آپریشن میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں