شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ‘ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے دی ‘سمندری کی رہائشی32 سالہ عائشہ زوجہ اکبر کا کسی بات پر اہل خانہ سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور خود کو کمرہ میں بند کرلیا،جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ اائی تو اہل خانہ دیکھا تو اس کے منہ جھاگ نکل رہی تھی جس پر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں