جڑانوالہ کے رشید پارک کی گلی14میں سیوریج کا نظام درہم برہم،پانی گلی میں پھرنے لگا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ رشید پارک کی گلی نمبر 14میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے پر نالیوں کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ، علاقہ مکینوں کا کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق رشید پارک میں صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم کا نظام ناکارہ دکھائی دے رہا ہے سیوریج سسٹم خراب ہونے سے گھروں کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے بدبودار گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ علاقہ میں وبائی امراض کے پھوٹنے کا بھی خدشہ لاحق ہو چکا ہے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کیوجہ سے بچوں خواتین اور نمازیوں کو گلیوں سے گزرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ فوتیگی کے وقت علاقہ مکینوں کو جس اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ناقابل تحریر ہے علاقہ مکینوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے اس گھمبیر صورتحال کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ رشید پارک میں سیوریج سسٹم کے نظام کو بہتر بنا گلیوں میں کھڑے گندے پانی کی نکاسی آب کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام حقیقی معنوں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں