OICکے رکن ممالک کی جامعات کے وائس چانسلر ز کا یونیورسٹی آف فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے رکن ممالک کی معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے وفد کا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا دورہ۔ دورے کا مقصد اسلامی ممالک کے مابین باہمی تعلیمی روابط کے فروغ سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور عالمی سطح پر تعلیمی اداروں کے مابین معلومات اور وسائل کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔آرگنائزیشن آف اسلامک کواپریشن (اوآئی سی) کے ممبر ممالک ملائیشیا، ایران، صومالیہ، یوگنڈا، بنگلا دیش، فلسطین، تنزانیہ، انڈونیشیا اور موریطانیہ کی معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، ڈائریکٹر جنرلز ، ڈینز اور پروفیسرز پر مشتمل 30 رکنی وفد نے دی یونیورسٹی آ ف فیصل آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اسلامی تعاون تنطیم ( اوآئی سی) کے ممبران برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے وائس چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد حمزہ امین، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک اور رجسٹرار ڈاکٹر زاہدہ مقبول نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔وفدکیساتھ میٹنگ میں ڈاکٹر زاہدہ مقبول نے مدینہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام دی یونیورسٹی آف فیصل آباد، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، مدینہ ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر فلاحی منصوبوں کیبارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔مہمان وفد کے ممبران نے ملکی و بین الاقوامی سطح پرصحت اور تعلیم کے شعبوں میں مدینہ فانڈیشن کی خدمات کو سراہا اور عالمی یونیورسٹیوں میں بہترین درجہ بندی پر یو نیورسٹی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔ او آئی سی ممبر ممالک کے ماہرین تعلیم نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی اپنے ملکوں کی بہترین یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعلیمی روابط کے فروغ میں گہری دلسچسپی کا اظہارکیا اور انہوں نے یونیورسٹی مینجمنٹ کو دعوت دی کہ وہ ان ممالک کا دورہ کریں تاکہ باہمی روابط کیلئے مواقع پیدا کئے جاسکیں ۔مہمان وائس چانسلرز نے میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ تحقیق اور تدریسی مواد کے تبادلے سے نہ صرف تعلیمی معیار بلند ہو گا بلکہ طلبا کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یونیورسٹی آف فیصل آباد کے مختلف شعبوں کے ہیڈز کے ساتھ میٹنگ میں تعلیمی اصلاحات، جدید تحقیق اور عالمی تعاون کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے برادار اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ فلسطینی یونیورسٹیوں سے آئے وائس چانسلرز نے دی یونیورسٹی آ ف فیصل آباد میں فلسطینی طلبا کے لئیے مفت تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر یونیورسٹی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد حمزہ امین نے مہمان وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ سے نہ صرف دی یونیورسٹی آ ف فیصل آباد کی بین الاقوامی حیثیت کو مزید تقویت ملے گی، بلکہ اس کے ذریعے او آئی سی کے ممبر ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں مضبوط روابط قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی تعاون عالمی سطح پر ترقی اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے اس تاریخی موقع پر او آئی سی ممالک کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مستقبل میں ممبر ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان کامیاب شراکت داری کی راہیں ہموار کرے گا۔ وفد کے ممبران میں ٹیکنالوجی یونیورسٹی ملائیشیا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہرین بن صہیب ڈپٹی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نورازہ عبد الرحمنپروفیسر مس نور سیازوانی، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سبرین یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ساراواک ملائیشیا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خیر الدین حامد اور انکی اہلیہ، پروفیسرڈاکٹر طارق زمانصومالی انٹرنیشنل یونیورسٹی صومالیہ کے ریکٹر پروفیسر حسن عثمان اسلامی یونیورسٹی یو گنڈا کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل سمبوا ڈھاکہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن مصطفی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فانڈیشن ایران کے ڈائریکٹر مہدی امینیبنا دیر یونیورسٹی صومالیہ کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد محمود حسن اسلامک کال یونیورسٹی یوگنڈا کے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر ادریس عبداللہ فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی کدوری کے صدر پروفیسر حسین شانک ،یونیورسٹی آف فلسطین کے ہیڈ بورڈ آف ٹرسٹیز پروفیسرڈاکٹر سالم صباح، یونیورسٹی آف موروگرو تنزانیہ کے ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسر حمزہ مصطفائی نیشنل ایجنسی فار سائنٹیفک ریسرچ موریطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر طالب خیار یونیورسٹی آف سماٹرا انڈو نیشیا سے پروفیسر ڈاکٹر عارف نوریاوان مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ایران سے پروفیسر ڈاکٹر ماجد غیور مبرہان اور کامسٹیک کے ایڈوائزر لنکجز محمد مرتضی نور اس وفد میں شامل تھے۔مہمانوں نے یونیورسٹی کے لان میں یادگاری پودے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں