بابا وید کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع

صفدرآباد(نامہ نگار)روحانی شخصیت بابا وید سرکار رحمتہ اللہ علیہ کا54 واں عرس مبارک سانگلہ ہل میںشروع ہو گیا۔بابا اللہ بخش المعروف بابا وید سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر تین دن مختلف تقریبات ہوں گی جن میں قرآن خوانی ،محفل نعت،تقاریر اور سماجی حوالے سے کبڈی ٹورنامنٹ شامل ہیں ۔ سابق وائس چیئرمین میاں سہیل اختر،نعمان خالد باجوہ نمبردار،سابق چیئرمین چوہدری نثار حسین اعوان ٹورنامنٹ کے آخری روزتقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں