مسیحی بین الکلیسیائی اتحادکیلئے دعا کی اختتامی تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کا تھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیسیائی اتحاد فیصل آباد کے زیر اہتمام چنیوٹ پیلس فیصل آباد میںمسیحی بین الکلیسیائی اتحاد کیلئے دعا کا ہفتہ کی اختتامی تقریب و سیمینار بعنوان ” مسیحی بین الکلیسیائی اتحاد میں مشکلات اور ان کا حل ” کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد بین الکلیسیائی اتحاد اور با ہمی بھائی چارے کی اہمیت کو اجاگر کرنا، پیار محبت اور اخوت کے پیغام کو مسیحی کلیسا میں فروغ دینا تھا۔ اس تقریب میں مختلف مقامی چرچزکے مذہبی رہنمائوں ممبران نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں بشپ اندریاس رحمت ‘ بشپ یوسف سوہن ، بشپ شمس پر ویز ‘ خالد رشید عاصی’ فادر عابدتنویر ‘ فادرتو فیق یونس’ پاسٹرا یمرک جوزف’ سموئیل کلیمنٹ ودیگر نے شرکا سے خطاب کیا اور سیمسیحی کلیسیا میں امن اور اتحاد کیلئے شمع روشن کی گئی۔ دوران تقریب منتظمین کی طرف سے مسیحی اتحاد اور یکا نگت کو بڑھانے اور بہتر کرنے کیلے مندرجہ ذیل نکات پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔تما م کلیبیا ئیں ملکر آمد اور روزوں کے ایام میں تربیتی سیمینار منعقد کروائیں۔ بین الکلیسیائی اتحاداور فروغ امن کیلے متحدہ کنونشن کا اہتمام کیا جائے’عبادات کے دوران استعمال ہونے والے ملبوسات اور مقدس چیزیں صرف عبادات میں استعمال کی جائیں ۔ ہر ایک کلیسیا اپنے اپنے گر جا گھروں میں مشترکہ کلیسیائوں کیلئے پروگرام مرتب کروائے۔تمام کلیسیائوں کے قائدین کا ویٹس ایپ گروپ بنایا جائے ۔گرجا گھروں میں گائے جانے والے گیتوں کی شاعری اور موسیقی کو ہر ممکن ایمان اور بائیبل کے تناظر میں ترتیب دیا جائے۔ پاک ساکرامنٹوں کے تقدس کو یقینی بنایا جائے۔ نکاح کے تقدس کیلئے نکاح شد مرد عورت کا نکاح پر نکاح نہ پڑھا جائے اور شک کی بناپر تصدیق اس کے متعلقہ پاسٹر اور فادروں سے رجوع کیا جائے۔ ریاستی قانون کے مطابق کمسن بچیوں کا نکاح نہ پڑھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں