گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکی

گوجرہ (نامہ نگار) ڈکیتی وچوری کی وارتوں کا سلسلہ جاری رہا۔معلوم ہواہے کہ فیصل آباد کاعلی حسن اپنی موٹر سائیکل نمبر2578اے اے جی پر سوارگوجرہ سے فیصل آباد جا رہاتھاکہ چک نمبر296ج ب کے قریب اس کوتین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے موٹر سائیکل ،30ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیااورڈکیتی کی کایاب ورادت کے فرارہو گئے۔کچہ گوجرہ کا فہد علی نے موٹر سائیکل نمبر5378ایف ڈی کے امامیہ کالونی میں گھر کے باہر کھڑی کی اور خود اندر چلا گیا کہ اس دوران نامعلوم چور وں نے موٹر سائیکل چوری کر لی اور فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس وگوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں