کھرڑیانوالہ میں تجاوزات کا صفایا کردیا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اشتیاق احمد گوندل نے کھرڑیانوالہ میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں مین بازار جھمرہ روڈ اور باربی کیو روڈ پر عرصہ دراز سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ یہاں تک کہ پیدل چلنا بھی دشوار تھا مین بازار میں دکانداروں نے سڑک پر عارضی سٹالوں اور تھڑے پھٹے لگا کر روڈ بند کر رکھی تھی۔جس کی وجہ سے سارا دن ٹریفک بلاک رہتی تھی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کئی بار عارضی اپریشن کے فوری بعد مسئلہ جوں کا توں رہتا تھا۔اس کا مستقل حل کیا جائے۔جسے اب اے سی جڑانوالہ راناصفدر شبیر اور چیف افیسر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ اشتیاق احمد گوندل نے اپنے اختیارات کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تمام پختہ تھڑوں،عارضی سٹالوں، پھٹوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شٹر اور تمام اضافی رکاوٹوں کو ختم کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں عوامی سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اے سی جڑانوالہ رانا صفدر شبیر اور چیف افیسر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ اشتیاق احمد گوندل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ اشتیاق احمد گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھرڑیانوالہ میونسپل کمیٹی کو صاف ستھرا بنانے اور تجاوزات سے پاک کرکے دم لوں گا کھرڑیانوالہ کو ہر صورت پنجاب کی مثالی میونسپل کمیٹی بنائی جائے گی۔جس کیلئے سیاسی سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان کا اخلاقی تعاون بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں