موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل سوار دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور اپنے موٹر سائیکلز پر سیفٹی وائرز ضرور لگوائیں سڑکوں پر شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں ہیلمٹ اور سیفٹی وائر کے حوالے سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے مہم جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ضلع بھر میں تمام سرکلز اور سیکٹرز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں شہری موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ اور سیفٹی وائر کے استعمال کو یقینی بنائیں اس سے ان کا اپنا ہی تحفظ ہے اور اس حوالے سے مختلف ٹریفک سیکٹر ہائے میں مانیٹرنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں