حکومت کا پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف) پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کے لیے حکومت پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 4فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔ پراپرٹی سیکٹر پرٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق دس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ٹیکس کی شرح میں کمی کس مقصد پراپرٹی سیکٹرکے کاروبار میں تیزی لانا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے تجاویز پر کام شروع کر دیا۔ وزیراعظم بھی ٹیکس ریٹ میں کمی کی ہدایت کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں