مخالفین نے فائرنگ کر کے 2افراد کو زخمی کر دیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کر دیا،وقوعہ جسوآنہ بنگلہ کے قریب پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 363گ ب کے رہائشی یاسین اور محمد خطیر جڑانوالہ سے واپس اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ راستہ میں تھانہ صدر کی حدودِ جسوآنہ بنگلہ کے قریب مخالفین عبدالجبار عرف جباری،انوار اور شبیر وغیرہ نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے مابین دیرینہ رنجش چلی آ رہی ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں