قاتل کو موت،2منشیات فروشوں کو19سال قید و جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹس سے قاتل کو سزائے موت’ 5لاکھ جرمانہ جبکہ دو منشیات فروشوں کو مجموعی طور پر 19سال قید اور 2لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پرویز نواز نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عظمت علی کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانہ کرنے کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق مجرم نے 2022ء کے دوران پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے مخالف طاہر کو قتل کر دیا تھا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج منیر حسین گل نے تھانہ غلام محمد آباد کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شفقت علی کو 10سال قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا اور ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ محمد صفدر نے تھانہ کھرڑیانوالہ کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وکی کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرمان کو مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں