محکمہ پولیس میں ہونیوالی بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس میں بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر بھرتیوں کو روک دیا گیا’ نئی بھرتیوں کا اگلا مرحلہ رمضان المبارک اور کرکٹ میچوں کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان’ لیڈی کانسٹیبلان’ ڈرائیوراوردرجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کے عمل کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی بھرتی کی پالیسی میں بعض اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں اور نئی بھرتیوں کا عمل کرکٹ میچوں اور رمضان المبارک کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں محکمہ پولیس کو 3450افراد کی کمی کا سامنا ہے۔ جبکہ محکمہ پنجاب پولیس میں کل 10667 آسامیاں موجود ہیں اور صوبہ بھر میں 8306 پر کانسٹیبلان فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں کانسٹیبلان کی 1896 آسامیوں میں سے 1558′ شیخوپورہ میں 269آسامیوں میں سے 114′ گوجرانوالہ میں 522آسامیوں میں سے 231′ راولپنڈی میں 580آسامیوں میں سے 212′ فیصل آباد میں 826آسامیوں میں سے 106 سمیت دیگر اضلاع میں آسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور اچانک بعض ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر بھرتی کے عمل کو روک دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں