عمر ہ کا جھانسہ دیکر ٹریول ایجنٹ شہریوں کے30لاکھ لے اڑے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عمرہ کروانے کا جھانسہ دیکر ایجنٹ نے شہریوں سے 30لاکھ ہتھیا لئے’ عمرہ کروایا اور نہ ہی رقم واپس کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری محمد یار نے سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی فیملی اور عزیزوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کیلئے ستارہ ٹاور میں ٹریول ایجنٹ عاطف جاوید سے رابطہ کیا تو اس نے عمرہ کروانے کیلئے 30لاکھ کی رقم اور کاغذات حاصل کئے اور حسب معاہدہ عمرہ کیلئے نہ بھجوایا۔ لیت ولعل کرنے پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ بعدازاں پنچائیت میں 30لاکھ کا چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، جس پر پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں