فیسکو انتظامیہ نے 2چیف انجینئرز 29افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)انتظامیہ نے دو چیف انجینئرز سمیت 29افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر فرخ آفتاب نے ان افسران کے تبادلوں کے تحریری نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر (اواینڈایم) ٹی اینڈجی محمد وقاص بیگ کو چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو جبکہ چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو محمد فیصل رضا مارتھ کو چیف انجینئر (اواینڈایم) ٹی اینڈجی تعینات کردیاگیا ہے ۔اسی طرح ایڈیشنل ایس ای ٹرانسفارمر ورکشاپ محمد کاشف کلیم کو ڈائریکٹر (میٹریل مینجمنٹ)،ڈائریکٹر (میٹریل مینجمنٹ) احمد علی شاہ کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن،پی ڈی کنسٹرکشن محمد اقبال جاوید کو ڈائریکٹر ایس اینڈ ڈی ،ایس ای ہیڈکوارٹر فیسکو فیصل شفیع رانا کو ڈائریکٹر ایم آئی ،ڈائریکٹر ایچ ایس سی زبدة الضیاء کو سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او سرکل ،ڈائریکٹر پی ایس اینڈ سی پی ایم یو کلیم اللہ کو ڈائریکٹر ایچ ایس سی جبکہ ایس ای ہیڈکوارٹر عصمت اللہ کو ڈائریکٹر پی ایس اینڈ سی پی ایم یوتعینات کردیاگیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن محمد رمضان کو ایکسئین پی اینڈ آئی ڈویژن،ڈپٹی ڈائریکٹر (اواینڈایم)پی اینڈ آئی نصراللہ مہیسرکو ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن،ایکسئین پی اینڈ آئی ڈویژن سعد احسان بٹ کوڈپٹی ڈائریکٹر (اواینڈایم)پی اینڈ آئی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم سنٹرل وئیر ہائوس رائو محمد زبیر کو ایکسئین ٹرانسفارمر ورکشاپ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ون محمد بخش کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم سنٹرل وئیر ہائوس،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم آئی ٹی اینڈ جی محمد سلیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ون ،ایڈیشنل ایس ای فیسکو ہیڈکوارٹرزمدثر احمدخان کو ٹیکنیکل آفیسر سرگودھا سرکل جبکہ ٹیکنیکل آفیسر سرگودھا سرکل آفتاب علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایم آئی ایس کمپیوٹر سنٹر سرگودھا تعینات کردیا گیا ۔ایس ڈی او آپریشن نڑوالاروڈ سب ڈویژن محمد ابراہیم کو ایس ڈی او آپریشن سرگودھا روڈ سب ڈویژن،ایس ڈی او آپریشن سرگودھا روڈسب ڈویژن عاصم اقبال کو ایس ڈی او آپریشن نڑوالاروڈ سب ڈویژن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم)ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن نشاط آبادحمزہ منظورکوایس ڈی او آپریشن رضاآباد سب ڈویژن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کمیونیکیشن)محمد یوسف کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم)ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن نشاط آباد، ایس ڈی او آپریشن رضاآباد سب ڈویژن علی شان کو ایس ڈی او(ای ایل آر)نمبر2سب ڈویژن،ایس ڈی او پی اینڈ آئی سب ڈویژن نمبر2محمد احمد ندیم کو ایس ڈی او پی اینڈ آئی سب ڈویژن نمبر1،جونئیر انجینئر ہیڈکوارٹرمحمد حارث کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹی)ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن جڑانوالا روڈ،ایس ڈی او آپریشن سٹی سب ڈویژن ٹوبہ سید عقیل حیدر کو ایس ڈی او آپریشن رورل سب ڈویژن پیرمحل ، ایس ڈی او آپریشن رورل سب ڈویژن پیرمحل ساجد بشیر کو ایس ڈی او آپریشن سٹی سب ڈویژن پیرمحل، ایس ڈی او آپریشن ڈجکوٹ سب ڈویژن محمد ذیشان سرور کو ایس ڈی او آپریشن سٹی سب ڈویژن ٹوبہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سی ایس سی)ٹوبہ سرکل رمشا رزاق کو ریونیو آفیسر ٹوبہ ڈویژن جبکہ جونئیر انجینئر اسامہ حسن کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سی ایس سی)ٹوبہ سرکل تعینات کردیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں