مولانا سردار احمد عالم اسلام کے عظیم مذہبی رہنما تھے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر حاجی میاں منیر احمد نورانی اور دیگر رہنمائوں شیخ قدیر ظہیر،ڈاکٹر منصور علوی،شیخ شاہد قادری،نوید قادری،ملک اکبر قادری نے عرس محدث اعظم پاکستان کے موقع پر ا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محدث مولانا سردار احمد چشتی قادری ایک عالم دین روحانی شخصیت ،بلند پایہ فقیہ اور عالم اسلام عظیم مذہبی رہنما تھے’آپ نے تما م زندگی دین اسلام کی آبیاری اور خدمت میں گزاری،آپ نے زندگی بھر اسلامی تعلیمات کے فروغ اور امت مسلمہ کی رہنما میں گزاری ،آپ کے شاگر علماء کرام دنیا بھر میں خدمت دین فرائض خلوص نیت کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں