ساہیوال میں نوسربازی کی وارداتوں میں اضافہ،شہری لٹنے لگے

ساہیوال(بیوروچیف )نوسربازوں نے دو مسافروں، میڈیکل ریپ اور دوکاندار سے 9لاکھ 48ہزار 500روپے کی نقدی، زیورات اور دو موبائل ہتھیا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔عار ف والا چوک میں ایک مسافر غلام فرید کو نوسرباز نے موبائل راستہ بتانے کے بہانے جا ن پہچان کروائی اور دھوکہ سے موبائل مالیت 30 ہزار روپے لے کر فرارہو گیا۔حیدری محلہ میں موبائل دوکاندار پرویز کو ایک مولوی ٹائپ نوسربازنے موبائل قیمت16ہزار روپے اکائونٹ میں ادائیگی بنک ٹرانزیکشن دکھا کر لے کر رفو چکر ہو گیا۔جی ٹی روڈ چیچہ وطنی میں کینال فورٹ کالونی کے عبدالمجید کی ہمشیرہ اوکاڑہ سے آکربس سے اتر ی اور رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی کہ نوسربازخواتین اور کارڈرائیور نے لفٹ دے کر سوارکر لیا۔35ہزار روپے نقدی اور زیورات کا پرس مالیت 8لاکھ 40ہزار روپے چوری کر کے کار سے دھکا دے کر پھینک کر فرار ہو گئے۔ہائوسنگ کالونی چیچہ وطنی میں میڈیکل ریپ عظیم رفیق کو دونوسربازوں نے ڈاکٹرکا ایڈریس پوچھنے پر گھیر لیا اور 27ہزار300روپے نقدی، موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی، سٹی ساہیوال اور تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے چار مقدمات 420,379ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں