ناقص مربہ جات تیار کرنیوالے 2یونٹ سیل،13کو4لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مربہ تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ناقص’ مضر صحت مربہ تیار کرنیوالے 2یونٹ کو سیل جبکہ 13کو 4لاکھ جرمانہ عائد کر دیئے اور 11سو کلو ناقص مربہ’ 200 کلو شیرہ اور دیگر اشیاء کو تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر میٹھا مربہ تیار کرنیوالے 30 سے زائد یونٹس کو چیک کیا، فنگس زدہ ناقص مربہ برآمد’ پروسسنگ ایریا میں کھلی نالیاں’ ٹوٹے فرش پر حشرات اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی اور نان فوڈ گریڈ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں مربہ سٹور کیا ہوا تھا۔ جس پر 11سو کلو ناقص فنگس زدہ مربہ’ 200 کلو سے زائد شیرہ اور دیگر سامان برآمد کر کے تلف کر دیا اور بھاری مشینری کو قبضہ میں لیکر 2یونٹ کو سیل اور 13یونٹس کو مجموعی طور پر 4لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ فنگس زدہ مربہ جات کو دلکش پیکنگ میں مختلف مقامات پر سپلائی کیا جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں