RPOڈاکٹرعابد خان کی پولیس ملازمین پر مہربانیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان جاتے جاتے ضلع بھر کے پولیس ملازمین پر مہربان، اے ایس آئی نصراﷲ خان کو بحال کرتے ہوئے 13 ملازمین کو ان کے پسندیدہ اضلاع میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ دوسرے اضلاع میں تبدیل ہونے والوں میں انسپکٹر محمد ارشد کو فیصل آباد سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ’ انسپکٹر محمد عبداﷲ ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن کو فیصل آباد سے ضلع جھنگ’ اے ایس آئی اظہر اقبال کو فیصل آباد سے ضلع چنیوٹ’ کانسٹیبل امان اﷲ کو فیصل آباد سے ضلع چنیوٹ’ ہیڈ کانسٹیبل منصب علی کو فیصل آباد سے ضلع جھنگ’ کانسٹیبل اقبال حسین کو فیصل آباد سے ضلع چنیوٹ تبدیل کر دیا۔ جبکہ انسپکٹر مظہر الحق کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد’ انسپکٹر یاسر قیوم’ انسپکٹر ملک شاہد اقبال کو ضلع جھنگ سے فیصل آباد’ انسپکٹر منصور صادق کو ضلع چنیوٹ سے فیصل آباد’ سب انسپکٹر اعجاز احمد’ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز احمد کو ضلع چنیوٹ سے فیصل آباد اور انسپکٹر نعیم عادل کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ضلع فیصل آباد ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں