منشیات فروش خاتون کو27 سال قید’15لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی نارکوٹیکس فورس محمد اقبال ہرل نے خاتون منشیات فروش کو 27سال قید اور 15لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے گزشتہ برس بدنام منشیات فروش خاتون فری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے افیون اور آئس برآمد کی تھی۔ فاضل جج نے مجرمہ کو افیون برآمدگی پر 20سال قید اور 10لاکھ جرمانہ جبکہ آئس برآمد ہونے پر 7سال قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں