PMAپنجاب کی تمام برانچز کا اہم اجلاس کل ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کی تمام پی ایم اے برانچز کا ایک اہم اجلاس فیصل آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہائوس فیصل آباد میں دو فروری بروز اتوار کو منعقد ہو گا۔ اجلاس میں اڈھاک ڈاکٹر کی ریگولر جاب، ایف بی ار کی طرف سے ڈاکٹروں کو دیے جانے والے نوٹس، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتیاں اور کویکری ختم کرنے کے بے بنیاد دعوئوں، ڈاکٹروں کے سیکیورٹی بل اور اس طرح کے دیگر معاملات پر مختلف برانچز سے رائے لی جائے گی۔ اس اجلاس میں پنجاب کے 29اضلاع کی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدے داران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ڈاکٹروں کا سکیورٹی بل جلد از جلد منظور کیا جائے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد و ضوابط کو پاکستان کے حالات کے مطابق ترتیب دیاجائے، سالہا سال سے اڈھاک میں رہنے والے ڈاکٹروں کو ریگولر نوکری دی جائے اور ایف بی آر کو پابند کیا جائے کہ ڈاکٹروں کو تجارتی تنظیموں کی طرح ڈیل نہ کیا جائے۔ اجلاس صبح 10بجے شروع ہو کر چار بجے اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر اپنے تمام مطالبات کی منظوری کے لیے آئندہ لائے عمل کا اظہار کیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں خصوصی طور پر ینگ ڈاکٹر اسوسی ایشن اور میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں