5بچوں کے باپ کا قاتل گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر نے 5 بچوں کے باپ کے مقدمہ قتل میں نامزد مرکزی ملزم کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ سٹی کی حدود محلہ اسلام پورہ گجر چوک میں رکشہ ڈرائیور نعیم عرف نیما نے چھریوں کے وار کرکے اپنے ہمسایہ 5 بچوں کے باپ شہزاد کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا مقتول کا مقدمہ اسکے کزن کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ مرکزی ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر نے ایس پی ٹائون ضیا الحق کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم نعیم عرف نیما کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او فاروق ناظر کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں