بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے الیکشن میں کانٹے دار مقابلے

جڑانوالہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے آج ہونیوالے سالانہ انتخابات سال 2025-26 اسلامک لائرز گروپ اور وکلا اتحاد گروپ کے حمایت یافتہ امیدواران میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر دونوں امیدوار بلوچ برادری کے ہیں، 713 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن سال 2025-26 کے صدر اور سیکرٹری کے چنائو کیلئے آج انتخابات ہو رہے ہیں، 713وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے صدر اور سیکرٹری کیلئے اسلامک لائرز گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ اور وکلا اتحاد گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار رانا عبدالعیلم خاں ایڈووکیٹ کے مابین ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جنرل سیکرٹری کیلئے وکلا اتحاد گروپ کے امیدوار سردار تجمل رزاق بلوچ اور اسلامک لائرز گروپ کے امیدوار فضل عباس بلوچ ایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ بلوچ برادری کے حصہ میں آئے گی چیئرمین الیکشن بورڈز کے فرائض عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ سرانجام دیں گے الیکشن کا آغاز ہونے پر وکلا برادری میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے دونوں گروپس اپنے اپنے حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں جبکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں بار ایسوسی ایشن کی صدرات کا تاج کس کے سر پر سجے گا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں