پاکستان اور آذر بائیجان میں2ارب ڈالرز کے معاہدے ہونگے

باکو(بیوروچیف) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے۔ معائدوں پر دستخط وزیر اعظم کے رواں ماہ کے وسط میں دورہ باکو لئے روانہ ہو ں گے ۔ اپنے دورہ باکو کے موقع پر وفاقی وزیر نے اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آذر بائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری، انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15 معاہدوں پر کام ہورہا ہے، وزیراعظم پاکستان رواں ماہ کے وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔ اور ان معائدوں پر دستخط کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مستبقل میں باہمی اشتراک سے آگے بڑھ سکتے ہیں، آئل اینڈ گیس کے شعبے میں بھی دونوں ممالک کے باہمی مذاکرات اور اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے اور آذربائیجان نے پاکستان کے نجکاری کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف سے بھی ملاقات ہوگی۔ پاکستانی وفد میں وفاقی سیکریٹری اور ایس آئی ایف سی کے حکام بھی شامل تھے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں