حضرت خواجہ ضیاء الدین کا147واں عرس مبارک شروع

چنیوٹ(نامہ نگار)ملک کے معروف بزرگ حضرت خواجہ ضیاء الدین چنیوٹی کے 147 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے محلہ تکلیراں میں واقعہ ان کے مزار پر سجادہ نشین پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے مریدین کے ہمراہ دربار پر چادر پوشی کر کے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔چادر پوشی کے بعدخصوصی دعا بھی کی گی۔عرس کے موقع پر رات محفل سماع بھی کی گئی . عرس کی تقریبات میں ملکبھر سے مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں