داعش کے کارندے کو 5سال قید’ جائیداد ضبطگی کی سزا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے داعش کے کارندے کو 5سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث کوہاٹ کے رہائشی مجرم نعمان حسن کو 5سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1مئی 2024کو مجرم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ایک کلو کے قریب بلیک پائوڈر سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں