تیز رفتار بس کی زد میں آکر ماں جاں بحق،بیٹا بیٹی لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر ملت چوک میںسڑک عبور کرتے تیز رفتار بس کی زد میں آکر ماں جاں بحق ‘بیٹا اور بیٹی بری طرح زخمی ہوگئے۔حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ برکت پورہ کی رہائشی خاتون زاہدہ بی بی زوجہ اصغر علی اپنے بیٹے عاطف بیٹی آصفہ کے ہمراہ ملت چوک اشاہ کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار بس نے کچل دیا’مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر زاہد بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں