جنوری میں3225گرانفروش گرفتار،6210دکانیں سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ ماہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 3225دکانداروں کو گرفتار،6210دکانوں کو سیل اور42 گرانفروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا۔ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس / فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول اقدامات ضلع فیصل آباد ریاض حسین انجم نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر ضلع بھر کے57پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ جنوری میں مارکیٹوں و بازاروں میں 4 لاکھ 4ہزار451،انسپکشنز کرکے پھل وسبزی،روٹی،چکن،کریانہ کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا اور اوورچارجنگ پر6575دکانداروں کو77 لاکھ 57ہزارجرمانہ عائد کیا۔ اس دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے262دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مسلسل انسپکشن کی بدولت پھل وسبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی جس سے صارفین کو ریلیف مل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں