مشتعل ملزم نے اینٹ مار کر مخالف کو مار ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندل بار کے علاقہ57ج۔ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزم نے اینٹ کے وار کرکے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتل افضل کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق 57ج۔ب کے رہائشی عبداللہ نے بتایا کہ اس کے والد محمد علی کا ملزم افضل سے عداوت بازی چلی آرہی تھی محمد علی ڈیرہ کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں مشتعل ملزم نے اینٹ مار کر بری طرح زخمی کردیا مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتل کوگرفتار کرکے باز پرس شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں