انسانی سمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے گا’محسن نقوی

لاہور (بیوروچیف) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں ، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق سے بہت دور ہوتی ہیں ۔چودہ شہروں میں نادرہ سنٹر میں پاسپورٹ کاونٹرز بنائے جا رہے ہیں۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے آنے والے دنوں میں اس سمگلنگ کے واقعات میں کمی آئے گی ۔ نادارا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کاونٹر بننے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا نادارا میں کاونٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا ۔ چودہ شہروں میں نادرہ سنٹر میں پاسپورٹ کاونٹرز بنائے جا رہے ہیں ۔ لاہور میں تین کاونٹرز آپریشنل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاسورٹ کاونٹرز بننے سے شہریوں کو پاسپورٹ کے لئے لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا ہم پاسپورٹ بنوانے کے لئے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بعض امیگریزشن کاونٹرز پر سختی کرنی پڑ رہی ہے اس کی وجہ شہریوں کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کو روکنا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی بھرپور کارروائی کر رہے ہیں ۔ انسانی سمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا پاک امریکہ تعلقات بہت اچھے ہیں پاکستانی حکومت کے نئی امریکی انتطامیہ کے ساتھ بہترین تعلقات کے نتائج جلد سب کے سامنے ہوں گے ۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق سے بہت دور ہوتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں