حافظ امجد کو اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کاممبر بننے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نجمن تاجران سٹی کے سینئر نائب صدر لالہ معین شیخ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے فیصل آباد کی ہر دلعزیز شخصیت ، پاکستان مسلم لیگ ن علما ومشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد کو اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا ممبر نامزد کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔ اور اس نامزدگی پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ حافظ محمد امجد کی سیاسی وسماجی اور مذہبی خدمات بے مثال ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ رواداری ، مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی بحالی میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے قوم کی رہنمائی کا فریضہ بخوبی سر انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں