فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چلاک ملزمان کا دو تاجروں کیساتھ ایک کروڑ کا فراڈ’رقوم کا مطالبہ کرنے پر چیک دئیے جو کہ کیش نہ ہوسکے۔پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد ٹمبر سٹور کے مالک ادریس نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم احمد نے76 لاکھ کی لکڑی خریدی ،حسب وعدہ رقم کے بدلے چیک دیا جوکہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہوسکا جبکہ غلام محمد آباد کے رہائشی اسلم بابر نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم حسیب حیدر نے کاروبار کیلئے20لاکھ کی رقم ادھا ر حاصل کی۔رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد چیک دیا جوکہ بوگس نکلا۔




