PMAکا اپنے مطالبات کی منظور ی کیلئے لائحہ عمل تیار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام پنجاب کے تمام اضلاع کی پی ایم اے کا اجلاس پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہائوس فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت پی ایم اے سینٹرل کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر اظہار، پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر کامران سعید، پی ایم اے پنجاب کے صدر الیکٹ ڈاکٹر زاہد مقصود پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل اباد کے سرپرست اعلی ڈاکٹر طفیل محمد اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل اباد کے صدر ڈاکٹر سہولت نواز نے کی۔ اجلاس میں پی ایم اے لودھراں گجرات ساہیوال ٹوبہ جھنگ قصور جہلم اٹک سمیت 29اضلاع کی پی ایم اے کے عہدے داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم اے کے عہدے داران نے حکومت پر زور دیا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنر مکمل نہیں جس کی وجہ سے اس کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان ہے ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈاکٹروں کے کلینک بند کرنے سے روکا جائے اور اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر کامران سعید نے کہا کہ ایف بی آر نے ڈاکٹرز کے کلینک پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا جو ارادہ کیا ہے اس کو فل فور واپس لیا جائے ورنہ فروری کے آخری ہفتے میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں لاہور ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور مطالبات کے حق میں مختلف اضلاع میں پریس کانفرنس بھی اسی ماہ شروع کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں