جڑانوالہ (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے گولیاں مار کر بیوی کو زخمی کر دیا حالت تشویشناک۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مدینہ ٹائون کے رہائشی مرزا سیف اللہ کی اڑھائی سال قبل رابعہ بی بی کیساتھ شادی ہوئی ہے گزشتہ روز گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے رابعہ بی بی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا، اطلاع پر پولیس نے زخمی ہونیوالی خاتون کو طبی امداد کیلئے فیصل آباد ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالی خاتون اپنی جائیداد کی وارث ہے اسی بنا پر میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




