اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری عمر فاروق کاہلوں نے کہا ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے بھارتی جتنی مرضی کوششیں کرلے کشمیریوں کو کبھی اپنا غلام نہیں بنا سکتا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر نے کے باوجود آج بھی کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے بھار ت کو متنازعہ علاقہ کو بھارت میں ضم کرنیکا کوئی حق نہیںیہ علاقہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق متنازعہ ہے اور اسکو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر یوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بھار ت کی 7 لاکھ فوج بھی نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آادی کی تحریک کو سرد نہیں کر سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقو ق کے تحفظ کے عالمی تنظیمیں کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس کیو نہیں لے رہیں عالمی قوتیں بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوداریت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں