فراڈیوں کا5تاجروں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیوں نے5تاجروں کو کاروبار کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لیے’منافع دیا نہ رقم واپس کی ‘مطالبہ کرنے پر چیک دئیے جوکہ بینکوں سے کیش نہ ہوسکے،بتایا جارہا ہے کہ کوتوالی پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں جاوید اقبال نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم اشرف نے دھوکہ دہی سے 50لاکھ رقم لیکر رفو چکر ہوگیا۔پیپلز کالونی کے رہائشی جمشید ارشد نے بتایا کہ ملزم احسن نعیم کو گاڑی خریدنے کیلئے 30لاکھ دئیے جو گاڑی خرید کر دی نہ ہی رقم واپس کی،مدینہ ٹائون کے بلال کا کہنا ہے اس کے واقف کار ملزم نوید سلطان نے کاروبار کیلئے20لاکھ کی رقم حاصل کرکے بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔منصور آباد کے عارف علی نے پولیس دی جانیوالی درخواست میںبتایا کہ ملزم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ساڑھے31لاکھ کی رقم بٹور لی۔جھنگ بازار کے تاجر احسان الٰہی سے اس کے جاننے والے ملزم ارسلان نے10لاکھ کے مصالحہ جات خرید کرکے بدلے میں چیک دیا جو کہ بینک سے کیش نہ ہوسکا۔ریل بازار کے تاجر امتیاز سے ملزم اقبال نے12لاکھ کا کپڑا خرید کر چیک دیا جو بینک سے کیش نہ ہوسکا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں