حالات کے ستائے نوجوان نے پیٹرول ڈال کر خود آگ لگا لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاری اڈا میں حالات کے ستائے نوجوان نے پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اٹک کا رہائشی 40سالہ صفدر ولد سرور کام کاج کے سلسلہ میں لاری اڈا میں ورکشاپ پر کام کرتا تھا اور حالات کی وجہ سے شدید پریشان تھا، گزشتہ روز اس نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر لاری اڈا پی ایس او پمپ کے قریب اپنے اوپر پٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی تو موقع پر موجود افراد نے آگ بجھا کر تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، مضروب کا 80فیصد جسم بری طرح جھلس گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں