کھیل کے میدان میں فیصل آباد ڈویژن کا نمایاں اعزاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھیل کے میدان میں فیصل آباد ڈویژن کا نمایاں اعزاز۔ پاک آرمی فٹبال انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پر و گر ا م کے سلسلے میں ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کے فٹبال گرائونڈ میں ڈویژن بھر سے چار ٹیموں کے مابین فٹبال کے مقابلے ہوئے جس میں فیصل آباد ایگل ونر،فیصل آباد سٹالین رنراپ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈولفن تیسرے نمبر پر اورفیصل آباد پینتھر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ابوبکر شہباز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کمشنر مریم خان، آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان،بریگیڈیئر افتخار،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،سی پی او عبدالوہاب کے علاوہ افسران،آفیشنلزاور کھلاڑی بھی موجود تھے۔ انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پاک آرمی فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کھیلوں کی ترویج کا ذریعہ ہے۔اس موقع پرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مقابلوں کے تسلسل سے انعقاد کا عزم کیا گیا۔ونر ٹیم کو دو لاکھ اور ٹرافی،رنر اپ کو ایک لاکھ بمعہ ٹرافی سمیت دیگر ٹیموں میں نقد انعامات اور کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں